وہ امنگیں نہیں اب وہ دل ناشاد نہیں
وہ امنگیں نہیں اب وہ دل ناشاد نہیں
واقعہ خواب سا کچھ یاد ہے کچھ یاد نہیں
کون سے ذرہ پہ دنیائے غم آباد نہیں
دل برباد ہمارا دل برباد نہیں
وہ ہو دنیا کہ لحد یا کہ ہو روز محشر
مبتلائے غم جاناں کہیں آزاد نہیں
تو جو سرگرم تماشا ہو دم مشق ستم
کس کو پھر شوق شہادت ستم ایجاد نہیں
پاس ہے ضبط محبت کا ستم گر ورنہ
اک نفس بھی مرا بیگانۂ فریاد نہیں
اب تو ہر سمت نظر آتے ہیں جلوے جلوے
بے خودی میں کوئی پردہ دل ناشاد نہیں
کاوش دام و قفس میرے لیے تھی گویا
ورنہ گلشن ہے وہی آج بھی صیاد نہیں
تابش حسن سے اک بے خودی چھائی پہلے
بعد اس کے ہوا پھر کیا یہ مجھے یاد نہیں
مر کے افقرؔ یہاں ملتی ہے حیات جاوید
آستاں یار کا ہے جنت شداد نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.