وہ ظلم اس نے ڈھایا ہے دل جانتا ہے
وہ ظلم اس نے ڈھایا ہے دل جانتا ہے
کہاں تک مٹایا ہے دل جانتا ہے
تری بے وفائی نے اہل طلب پر
وہ سکہ جمایا ہے دل جانتا ہے
تمہی کیا کسی کو بھی اپنا بنا کر
جو صدمہ اٹھایا ہے دل جانتا ہے
تری بزم میں ہم نے ہر ایک غم کو
بہ مشکل دبایا ہے دل جانتا ہے
سر راہ الفت تری بے رخی میں
مزا جیسا پایا ہے دل جانتا ہے
محبت کے ساز نگاریں پہ جوہرؔ
جو کچھ ہم نے گایا ہے دل جانتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.