وہ ظلمت شب کا غلبہ ہے وہ یاس کے بادل چھائے ہیں (ردیف .. ا)
وہ ظلمت شب کا غلبہ ہے وہ یاس کے بادل چھائے ہیں (ردیف .. ا)
کمال سالارپوری
MORE BYکمال سالارپوری
وہ ظلمت شب کا غلبہ ہے وہ یاس کے بادل چھائے ہیں
اب صبح بھی صبح امید نہیں اسے گردش دوراں کیا ہوگا
دیوار چمن پر زاغ و زغن مصروف ہیں نغمہ خوانی میں
ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
اغراض بڑھیں اخلاق مٹے گفتار رہی کردار گئے
اس پر بھی کہیں ٹھہراؤ نہیں اے قسمت انساں کیا ہوگا
پابند سلاسل نیکی ہے حاصل ہے بدی کو آزادی
یہ شکل گر تعمیر کی ہے تخریب کا عنواں کیا ہوگا
کیوں زیست کا بحر بے پایاں محروم ہے اب اک موج سے بھی
صدیوں سے سکوت اک طاری ہے اے سطوت طوفاں کیا ہوگا
ارباب ہوس کا جمگھٹ ہے اس بزم میں کوئی رند نہیں
اے جام زر افشاں کیا ہوگا اے ساقیٔ دوراں کیا ہوگا
اس دیس میں جو بھی رہزن تھے وہ رہبر ملت کہلائے
ہر چور نگہباں ٹھہرا ہے اے قدرت یزداں کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.