یاد آ رہا تھا ذہنی دباؤ کے ساتھ ساتھ
یاد آ رہا تھا ذہنی دباؤ کے ساتھ ساتھ
اک فلم چل رہی تھی تناؤ کے ساتھ ساتھ
یہ اور بات اس کی نظر میں نہ آ سکا
گھاؤ تھا ایک اور بھی گھاؤ کے ساتھ ساتھ
دریا تو اپنی موج میں پھر بھی رواں رہا
ابھرے تھے کچھ بھنور بھی بہاؤ کے ساتھ ساتھ
محفل میں اس کا رات بہت تذکرہ رہا
بیٹھے ہوئے تھے لوگ الاؤ کے ساتھ ساتھ
سوئے ہوئے تھے حکمراں منہ سر لپیٹ کر
بستی اجڑ رہی تھی کٹاؤ کے ساتھ ساتھ
اس سے ندیمؔ اپنا تعلق عجیب تھا
نفرت پنپ رہی تھی لگاؤ کے ساتھ ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.