یاد ماضی کے دیے یوں دل ویراں میں جلیں
یاد ماضی کے دیے یوں دل ویراں میں جلیں
جس طرح شمعیں کسی گور غریباں میں جلیں
غم دوراں میں جلیں یا غم جاناں میں جلیں
ہم کو جلنا ہے سحر تک کسی ایواں میں جلیں
راکھ کے ڈھیر ہیں ہم کون کریدے ہم کو
لاکھ ہم اہل وفا آتش پنہاں میں جلیں
آج بجھنے کو ہے یہ بھی دل مفلس کی طرح
کب تک آنکھوں کے کنول فرقت جاناں میں جلیں
ہے ہمارا ہی لہو جام میں رقصاں ساقی
ہم وہ ہیں جن کے مکاں جشن بہاراں میں جلیں
کاش ہو جائے جہاں شعلہ بداماں نقویؔ
جسم انسان کے کیوں آتش انساں میں جلیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.