یاد جب آیا کوئی بچھڑا ہوا
زخم دل کا اور بھی گہرا ہوا
ہم بھی اپنے وقت کے بگڑے ہوئے
وہ بھی اپنے وقت کا ٹوٹا ہوا
ٹوٹنا تھا دل پرائے ہاتھ سے
آپ سے ٹوٹا چلو اچھا ہوا
دوستی و مہر و ایثار و وفا
ان سرابوں پر مجھے دھوکہ ہوا
آپ قیمت کیوں لگاتے ہیں مری
میں کوئی سودا نہیں بکتا ہوا
میں تو اتنا جانتا ہوں بس اثرؔ
جو ہوا میرے لئے اچھا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.