یاد کر کے تو گئے وقت کو روتا ہوگا
یاد کر کے تو گئے وقت کو روتا ہوگا
چاند جب جب ترے آنگن میں اترتا ہوگا
یوں ہی مرجھا سے گئے ہوں گے مہکتے گجرے
جانے والا نہ مگر لوٹ کے آیا ہوگا
جو مرا نام بھی لیتا تھا دعاؤں کی طرح
سوچتی ہوں مجھے کس طور سے بھولا ہوگا
چاند ہر گھر میں یہی ہوگا مگر اس کے سبب
ہنس پڑا ہوگا کوئی اور کوئی رویا ہوگا
کوئی گریہ بھی نہ محروم تمنا نہ کیا
حوصلہ وقت نے کیا کیا نہ سکھایا ہوگا
جب مرے ہاتھ تھے روئی ہوئی نم آنکھوں پر
اس نے جاتے ہوئے مڑ کر مجھے دیکھا ہوگا
مشک بار آئی ہے یادوں کے دریچے سے ہوا
کوئی گزرا ہوا لمحہ کہیں مہکا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.