یاد کرتے ہیں کبھی دل سے بھلا دیتے ہیں
یاد کرتے ہیں کبھی دل سے بھلا دیتے ہیں
ہم کو کس جرم کی آخر وہ سزا دیتے ہیں
ہم وہ سائل ہیں جو ہر در پہ صدا دیتے ہیں
پیار کی بھیک دو اک ہانک لگا دیتے ہیں
عیش و عشرت میں شب و روز تمہارے گزریں
جینے والو یہ تمہیں دل سے دعا دیتے ہیں
تیری دزدیدہ نگاہی یہ تبسم تیرے
سرد جذبات میں اک آگ لگا دیتے ہیں
کون رکھ سکتا ہے گزرے ہوئے لمحوں کا حساب
اپنے ماضی کو سبھی لوگ بھلا دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.