یاد کی بستی کا یوں تو ہر مکاں خالی ہوا
یاد کی بستی کا یوں تو ہر مکاں خالی ہوا
بس گیا تھا جو خلا سا وہ کہاں خالی ہوا
رات بھر اک آگ سی جلتی رہی تھی آنکھ میں
اور پھر دن بھر مسلسل اک دھواں خالی ہوا
خودبخود اک دشت نے تشکیل پائی اور پھر
لمحہ بھر میں ایک شہر بیکراں خالی ہوا
آج جب اس لطف سایہ کی ضرورت ہے ہمیں
بے نصیبی یہ کہ دست مہرباں خالی ہوا
رفتہ رفتہ بھر گیا ہر سود سے اپنا بھی جی
رفتہ رفتہ دل سے احساس زیاں خالی ہوا
آج سے ہم بھی اکیلے ہو گئے اس بھیڑ میں
دھیان میں تھا جو بھرا سا آسماں خالی ہوا
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 68)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.