یاد مہکی جو ان کی صبا کی طرح
یاد مہکی جو ان کی صبا کی طرح
غنچۂ زخم چٹکے دعا کی طرح
میرے ہم راہ ہے یک غم دو جہاں
میں ازل سے ہوں تنہا خدا کی طرح
وقت کی چلچلاتی ہوئی دھوپ میں
زندگی جل رہی ہے چتا کی طرح
میری ہستی کا مفہوم کچھ بھی نہیں
دہر میں مَیں ہوں حرف وفا کی طرح
وقت کا تیز رو قافلہ چل دیا
میں پڑا رہ گیا نقش پا کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.