یاد سے جس کی دل شاد و سرشار ہے اور فضا جس سے گلنار و گلزار ہے
یاد سے جس کی دل شاد و سرشار ہے اور فضا جس سے گلنار و گلزار ہے
زبیر ارتضٰی
MORE BYزبیر ارتضٰی
یاد سے جس کی دل شاد و سرشار ہے اور فضا جس سے گلنار و گلزار ہے
ہر نفس بن گیا جس کی گفتار ہے وہ ہماری کہانی کا شہ کار ہے
ایک افسردگی زیست پر چھا گئی اور دنیا ادھر کی ادھر ہو گئی
بات کیا ہے کیوں ایسا ہوا یک بیک یہ بتانا بھی اب امر دشوار ہے
کوئی یہ کہہ گیا رو میں یا واقعی بات دل کی زباں سے نکل ہی گئی
گرچہ لکنت تھی جب یہ کسی نے کہا پیا پیا پیا پیار تم سے مجھے پیار ہے
آپ بیتی ہے اپنی غلط کچھ نہیں جانتے ہیں سبھی ہم پہ گزری جو کچھ
وہ ہیں موجود دیکھا جنہوں نے مگر ماننے کو نہیں کوئی تیار ہے
جس پہ جاں دیتے تھے ایک مخبر تھا وہ اور پروردۂ دشمن جاں تھا وہ
ہم نے تازہ خبر جس میں یہ ہے پڑھی آج ہی کا تو وہ ایک اخبار ہے
آج تنہا سہی کوئی پرساں نہیں زیست ایسی ہمیشہ نہیں تھی زبیرؔ
قصۂ غم سنا شوق سے جس نے تھا اب نہیں سننے کو وہ روادار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.