یاد تیری سیاہ راتوں میں
ہے فروزاں ہماری نظروں میں
میں نے ان سے کیا تھا ایک سوال
اس کا آیا جواب برسوں میں
جستجو کے دیے رہیں روشن
منزلیں اور بھی ہیں قدموں میں
زندگانی گر اک سوال نہیں
عمر کٹ جائے کیوں جوابوں میں
ابر نیساں پھر آج برسے گا
ہیں صدف بے قرار بحروں میں
نظریں گستاخ ہو گئیں میری
کچھ اشارہ تھا ان کی آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.