یاد تمہاری ہر مشکل یوں حل کر دیتی ہے
یاد تمہاری ہر مشکل یوں حل کر دیتی ہے
درد کی گولی جیسے اعضا شل کر دیتی ہے
اس کی فرقت کا لمحہ صدیوں پر بھاری ہے
اس کی قربت صدیوں کو بھی پل کر دیتی ہے
چھٹکارا مل جاتا ہے اس گیانی دنیا سے
اک لڑکی ہے جو مجھ کو پاگل کر دیتی ہے
دل نہ جلے تو پیار کی دنیا کیسے روشن ہو
شمع اجالا اس دنیا کو جل کر دیتی ہے
کاشفؔ مجھ پر تب ہوتی ہے بارش غزلوں کی
جب وہ اپنی زلفوں کو بادل کر دیتی ہے
- کتاب : Word File Mail By Salim Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.