یادوں کا شہر دل میں چراغاں نہیں رہا
یادوں کا شہر دل میں چراغاں نہیں رہا
کیا کوئی غم ہی شعلہ بداماں نہیں رہا
اب اعتراف عہد وف کر رہے ہیں وہ
جب اعتبار عمر گریزاں نہیں رہا
نکلے کچھ اور آبلہ پائی کی اب سبیل
صحرا میں کوئی خار مغیلاں نہیں رہا
بخیہ گریٔ دل کے تصور میں گم ہوئے
گویا خیال جنبش مژگاں نہیں رہا
یہ سوچ کر کہ خوگر غم ہو نہ جاؤں میں
وہ سرگراں ہوا ستم ارزاں نہیں رہا
آزار ہجر اپنی جگہ مستقل مگر
دل مجھ سے تیرے قرب کا خواہاں نہیں رہا
یاد خدا ہی کعبۂ دل میں بسائیے
اب ایک بت بھی دشمن ایماں نہیں رہا
امکان وصل یار تو اخگرؔ کبھی نہ تھا
آزار ہجر یار کا ارماں نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.