یادوں کے البم کو لے کر آتے ہیں
یادوں کے البم کو لے کر آتے ہیں
چاند سے چہرے خواب میں اکثر آتے ہیں
باپ کی مار بہن کی جھڑکی ماں کی ڈانٹ
رات گئے کیا لینے ہم گھر آتے ہیں
پیسہ کما کر رکھنا کتنا مشکل ہے
گھر کے مسائل بھیس بدل کر آتے ہیں
ہو سکتا ہے کوئی مصیبت آئی ہو
اب اس کے پیغام برابر آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.