یادوں کی وہ بارات کہاں اور کہاں میں
یادوں کی وہ بارات کہاں اور کہاں میں
تاروں میں سجی رات کہاں اور کہاں میں
اس حسن کی رعنائیاں وہ شوخ نظارے
بڑھتے ہوئے جذبات کہاں اور کہاں میں
خواہش دل محزوں کی ملے ان سے نظر بھی
پاکیزہ وہ لمحات کہاں اور کہاں میں
بیمار محبت کو دعا اور دوا بھی
ہیں ان کے کرامات کہاں اور کہاں میں
کیوں عشق نے جانے دل عادلؔ کو چنا ہے
تابندہ تری ذات کہاں اور کہاں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.