یاروں کی یاریاں ہیں سلامت تو مرحبا
یاروں کی یاریاں ہیں سلامت تو مرحبا
ہوتی رہے جو روز قیامت تو مرحبا
ہم کو جہان بھر کے الم بھی چلو قبول
بس آپ کی رہے جو عنایت تو مرحبا
ویسے مجھے یقین ہے پھر بھی مرے اے دوست
تیرا بھی گر خدا ہے محبت تو مرحبا
دیوانہ کر گئی ہیں تری مسکراہٹیں
یہ بھی اگر ہے تیری شرارت تو مرحبا
نازک لبی سے آپ کی انکار تو نہیں
لہجے میں بھی ہو تھوڑی لطافت تو مرحبا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.