Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یاس کی اندھی دیواروں میں ایک دریچہ ڈھونڈھ لیا

ویشوادیپ زیست

یاس کی اندھی دیواروں میں ایک دریچہ ڈھونڈھ لیا

ویشوادیپ زیست

MORE BYویشوادیپ زیست

    یاس کی اندھی دیواروں میں ایک دریچہ ڈھونڈھ لیا

    یعنی ہم نے دل کے اندر خواب کا کمرہ ڈھونڈ لیا

    تجھ کو کھو دینے کا دکھ بھی ضبط کیا تھا ہم نے پر

    ٹوٹ گئے جب تیرے بدلے ہم نے دوجا ڈھونڈھ لیا

    ہم کو ہی ہے شوق بہت کہ پیاس کی شدت جانیں گے

    ورنہ ہم تو ایسے ہیں جب چاہا دریا ڈھونڈھ لیا

    کلیاں بھونرے ساگر موتی بارش تتلی اندر دھنش

    تم آئے تو ہم نے دل کے اندر کیا کیا ڈھونڈھ لیا

    اک مجنوں تھا صحرا صحرا خوار ہوا اور اک ہم ہیں

    ایک تماشہ ختم ہوا تو ایک تماشہ ڈھونڈھ لیا

    دنیا کی ٹکسال میں آکر جانے ہم کو کیا سوجھی

    سب کچھ چھوڑ کے چاہت کا اک کھوٹا سکہ ڈھونڈھ لیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے