یگانے بھی بیگانے ہو گئے ہیں
محبت میں دوانے ہو گئے ہیں
بجز اس کے نہیں کچھ جانتے ہم
ہمیں بچھڑے زمانے ہو گئے ہیں
مسلمانوں کی خاطر ہند میں اب
قفس ہی آشیانے ہو گئے ہیں
جوانی کی نئی رت اور محبت
سبھی سپنے سہانے ہو گئے ہیں
ہمارا عشق بچپن میں ہوا ہے
ابھی سے ہم سیانے ہو گئے ہیں
تعجب کیا ہے فیشن کی صدی میں
جو مردوں میں زنانے ہو گئے ہیں
انا حائل ہے ملنے میں سو کاشفؔ
بہانے ہی بہانے ہو گئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.