یہاں کیوں لوگ اس سچائی سے انجان ہوتے ہیں
یہاں کیوں لوگ اس سچائی سے انجان ہوتے ہیں
کہ اچھے کرم ہی انسان کی پہچان ہوتے ہیں
ہمارا یہ نظریہ ہے کہ دنیا اک سرائے ہے
یہاں سب لوگ کچھ ہی روز کے مہمان ہوتے ہیں
کبھی تو اے حکومت لے خبر تو ان غریبوں کی
غریبوں کے بھی تو کچھ خواب کچھ ارمان ہوتے ہیں
منافع گر کوئی ہوتا یہی بیوپار کرتے سب
محبت کی تجارت میں فقط نقصان ہوتے ہیں
نہ گھبراؤ ذرا سا بھی سفر کی مشکلوں سے تم
سفر میں مشکلوں سے راستے آسان ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.