Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہاں تو شہر سے دیوار و در ہی غائب ہیں (ردیف .. ا)

ایاز رسول نازکی

یہاں تو شہر سے دیوار و در ہی غائب ہیں (ردیف .. ا)

ایاز رسول نازکی

MORE BYایاز رسول نازکی

    یہاں تو شہر سے دیوار و در ہی غائب ہیں

    چھتوں کے بعد مکانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    تمام شہر تھا سڑکوں پہ آج رات گئے

    سنا ہے پھر سے جوانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    سفر ہے رات کا صحرا سے واپسی کیسی

    تمہارے سارے نشانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    چلے گی وقت کی آندھی تو کس کو بخشے گی

    نہ جانے کتنے زمانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    رہا نہ اب وہ لب جو رہا نہ مے خانہ

    ہمارے سارے ٹھکانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    چلو وہ وصل کا وعدہ بھی کالعدم ٹھہرا

    تمہارے سارے بہانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    ہوا کے دوش پہ اڑتے تو ہیں پرندے پر

    نظر کے سامنے دانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    پڑے ہیں تیر یہاں غازیوں کے ترکش میں

    اندھیری شب میں کمانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    غلط تھے سارے وہ میزاں فریب تخمینے

    ہمارے سارے گمانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    رکھے تھے کس نے وہ اوراق طاقچے پہ ایازؔ

    وہ چاہتوں کے فسانوں کو لے اڑی ہے ہوا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے