Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہی ہم کو گماں اکثر رہے ہیں

شکھا پچولی

یہی ہم کو گماں اکثر رہے ہیں

شکھا پچولی

MORE BYشکھا پچولی

    یہی ہم کو گماں اکثر رہے ہیں

    ہمارے نام وہ جاں کر رہے ہیں

    ابھی ہے دور آغاز محبت

    وہ میرا دل دکھاتے ڈر رہے ہیں

    وفا ان کی طبیعت میں نہیں ہے

    وہ کوشش تو یقیناً کر رہے ہیں

    قضا کا خوف ہے لوگوں کو لیکن

    ہم اپنی زندگی سے ڈر رہے ہیں

    وہی بھٹکے ہوئے ہیں راستے سے

    بذات خود جو اک رہبر رہے ہیں

    جو اپنے آپ سے بھی خوش نہیں ہیں

    خفا مجھ سے وہی اکثر رہے ہیں

    مری رسوائی ہو جائے نہ زندہ

    وہ میرا نام لے کر مر رہے ہیں

    کریں گے شاعری بھی اگلے دم پر

    ابھی تو ہم محبت کر رہے ہیں

    شکھاؔ میں میٹھے پانی کی ندی ہوں

    مجھے کیوں لوگ کھارا کر رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے