یہی اک غم زیادہ رہ گیا ہے
یہی اک غم زیادہ رہ گیا ہے
ادھورا کوئی وعدہ رہ گیا ہے
اسے حالات نے بدلا نہیں ہے
وہ سادہ تھا وہ سادہ رہ گیا ہے
وہ اندر سے تو کب کا مر چکا ہے
فقط خالی لبادہ رہ گیا ہے
یہ کیا بٹوارا کر بیٹھے ہو تم بھی
سبھی کچھ آدھا آدھا رہ گیا ہے
کسی کو مل گئی ہے اس کی چاہت
کسی کے پاس وعدہ رہ گیا ہے
سفر تو ختم کب کا ہو چکا ہے
سروں پر بوجھ لادا رہ گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.