یہی پاؤ گے محشر میں زباں میری بیاں میرا
دلچسپ معلومات
یہ غزل ساورکر نے قید کے دوران انڈمان کی سیلولر جیل میں لکھی تھی۔
یہی پاؤ گے محشر میں زباں میری بیاں میرا
میں بندہ ہند والا ہوں یہی ہندوستاں میرا
میں ہندستاں کے اجڑے کھنڈہر کا ایک ذرہ ہوں
یہی سارہ پتہ میرا یہی نام و نشاں میرا
مرا ہے رکت ہندی ذات ہندی ٹھیٹھ ہندی ہوں
یہی مذہب یہی فرقہ یہی ہے خانداں میرا
قدم لوں مادر ہندوستاں کے بیٹھتے اٹھتے
مری ایسی کہاں قسمت نصیبہ یہ کہاں میرا
تری سیوا میں اے بھارت اگر سر جائے تو جائے
تو میں سمجھوں کہ ہے مرنا حیات جاوداں میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.