یہی تو سوچ کے ہلکان تھا میں سارا دن
یہی تو سوچ کے ہلکان تھا میں سارا دن
کہ میرے بعد بھی کٹتا رہا تمہارا دن
مجھے پتہ ہے ترا فلسفہ ضرورت ہے
اسی لئے تو مرے بعد بھی گزارا دن
ہم آج شام سے پہلے نہ لوٹ پائیں گے
کہاں یہ لمبا سفر اور کہاں ہمارا دن
ہم اہل ہجر ہیں راتوں کو جاگنے والے
ہمارے واسطے تو نے نہیں اتارا دن
ہمیں بھی وصل کے لمحے عزیز ہیں جاناں
ہمیں بھی زندگی سے دے کوئی ادھارا دن
حسین لگنے لگی ہے تمام دنیا مجھے
تمہاری آنکھ نے ایسے مرا سنوارا دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.