یک بہ یک ہوگی سیاہی اس قدر جاتی رہی
یک بہ یک ہوگی سیاہی اس قدر جاتی رہی
کیا کہیں گویا سیاہی یک سر مو بھی نہ تھی
گو سفیدی مو کی یوں روشن ہے جوں آب حیات
لیکن اپنی تو اسی ظلمات سے تھی زندگی
دم بدم بزم سرور و ہر گھڑی سیر چمن
عشرت و عیش و نشاط و خرمی و تازگی
خندۂ شادی سے ہرگز لب نہ ہوتے تھے بہم
ساغر و مینا سرود و رقص و خوش طبعی ہنسی
جام دیتا تھا ادھر ساقی بہ منت ہاتھ جوڑ
اس طرف کیا کیا لگاوٹ دلبروں کی تھی نئی
گل بدن کرتے تھے کس کس طور اظہار اشتیاق
غنچہ لب ملتے تھے سو سو دل میں رکھ کر بے کلی
کوئی دیتا تھا محبت سے گلے میں ہاتھ ڈال
کوئی دیتا تھا زبردستی سے بوسہ ہر گھڑی
کوئی دیتا تھا محبت سے گلے میں ہاتھ ڈال
کوئی دیتا تھا زبردستی سے بوسہ ہر گھڑی
جس طرف تھے دیکھتے عیش و طرب کا جوش تھا
مستی و رندی ہوس بازی و بے اندیشگی
آن کر مو کی سفیدی نے یہ کیں بربادیاں
کھول دیں جتنی بندھیں تھیں وہ ہوائیں عیش کی
قد میں خم آنکھوں میں نم چہرے پہ جھری رنگ زرد
سر سے پا تک سخت ناخوش منظری بد ہیئتی
کیا تماشے انقلاب چرخ کے کہئے نظیرؔ
دم میں وہ رونق تھی اور ایک دم میں یہ بے رونقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.