یک بیک کشف و کرامات بھی ہو سکتی ہے
یک بیک کشف و کرامات بھی ہو سکتی ہے
سیدھے سادوں کی یہ اوقات بھی ہو سکتی ہے
طے شدہ وقت اضافی بھی تو ہو سکتا ہے
دن نکلتے ہی کبھی رات بھی ہو سکتی ہے
دل بھی غمگین ہے اور اشک سے بوجھل پلکیں
ایسے حالات ہیں برسات بھی ہو سکتی ہے
طنزیہ طور سے مسکان کھلی ہے لب پر
یہ کسی غم کی شروعات بھی ہو سکتی ہے
بے وفا کہہ کے جنہیں چھوڑ دیا تھا آصفؔ
راہ میں ان سے ملاقات بھی ہو سکتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.