یقین نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے
یقین نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے
سحر نے رات کے اس پار سے پکارا ہے
نہ کھاؤ خوف طلسمات منظر شب سے
فریب شعلۂ ظلمت ہے جو نظارہ ہے
بندھا ہوا ہے نگاہوں سے مہر تاباں تک
چلے چلو کہ یہ تار نظر سہارا ہے
ابھی سے شکوۂ ایام رفتہ چہ معنی
ابھی تو رات ہماری ہے دن ہمارا ہے
دھڑک بھی جائے تو چنگاریاں سی اٹھتی ہیں
یہ دل نہیں مرے سینے میں سنگ خارا ہے
ہجوم کار مسلسل نے کر دیا تنہا
مری کمائی منافع نہیں خسارہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.