یقین لفظ کی تصویر بنتے جا رہے ہیں
یقین لفظ کی تصویر بنتے جا رہے ہیں
گمان گونگے کی تقریر بنتے جا رہے ہیں
ہمیں نہ دیکھ کہ ہم لوگ پھوڑ کر آنکھیں
کسی کے خواب کی تعبیر بنتے جا رہے ہیں
جنہیں رگوں میں اتارا تھا اہتمام کے ساتھ
وہ لوگ زہر کی تاثیر بنتے جا رہے ہیں
ردیف قافیہ بحریں سمجھ میں آتی نہیں
یہ کل کے لونڈے میاں میرؔ بنتے جا رہے ہیں
اسے خدا نہ کہیں اور کیا کہیں صاحبؔ
کہ جس کے فیصلے تقدیر بنتے جا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.