یقیں تک آئے گا اک دن گماں غلط تھا میں
یقیں تک آئے گا اک دن گماں غلط تھا میں
مجھے لگا تھا چھںٹے گا دھواں غلط تھا میں
مری تڑپ پہ بھی آنکھوں میں تیری اشک نہ تھے
مجھے یقین ہوا تب کہ ہاں غلط تھا میں
نظر میں عکس ترا دل میں تیرا درد لیے
میں کب سے سوچ رہا ہوں کہاں غلط تھا میں
لگا تھا اشکوں سے دھل جائیں گے ملال کے داغ
مگر ہیں دل پہ ابھی تک نشاں غلط تھا میں
مرا جنون تھا قربت کے رتجگے لیکن
مرا نصیب ہے تنہائیاں غلط تھا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.