یقیناً راستہ حق پر نہی ہے
یقیناً راستہ حق پر نہی ہے
کوئی پتھر کوئی ٹھوکر نہی ہے
محبت کا سفر بہتر نہی ہے
اگر عاشق چلا دن بھر نہی ہے
تعلق ٹوٹ جانے کا ہے خطرہ
مگر دیوار میں اک در نہی ہے
کسے روداد اپنی ہم سنائیں
کسی کا حال اب بہتر نہی ہے
محبت نے اسے پرواز دی ہے
ہماری شاعری بے پر نہی ہے
کہاں رکھوں شکستہ دل کے ٹکڑے
بریلی میں عجائب گھر نہی ہے
سبھی دشمن بھلے ہیں دوستوں سے
کسی کے ہاتھ میں نشتر نہی ہے
سڑک پر آ گئے ہیں سارے عاشق
نگر میں بادشاہ اکبر نہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.