یہ آنسو روک رکھے ہیں بہ مشکل دن گزارے ہیں
یہ آنسو روک رکھے ہیں بہ مشکل دن گزارے ہیں
تمہیں دکھتے نہیں ہیں جو سبھی وہ غم تمہارے ہیں
کھلی زلفیں ہنسی چہرہ تمہاری جھیل سی آنکھیں
ہمیں پاگل نہ کر دیں یہ بہت دل کش نظارے ہیں
ہماری انگلیوں سے آج تک خوشبو نہیں جاتی
کسی کے ریشمی گیسو کبھی اتنے سنوارے ہیں
کسے وشواس ہوگا ہم ملن تٹ چھو نہیں پائے
رہے نزدیک یوں جیسے ندی کے دو کنارے ہیں
مہاجر ہو گیا ہوں دیو کچھ مجبوریوں خاطر
جواں ہونے لگے بچے بہت خرچے ہمارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.