یہ ادائے گفتگو اچھی نہیں
اس سے اتنی دو بہ دو اچھی نہیں
ہر گھڑی میری برائی لب پہ ہے
حسن والوں کی یہ خو اچھی نہیں
میرے افسانے کے عنواں کی طرح
یہ حدیث رنگ و بو اچھی نہیں
رنج و غم اندوہ و حسرت کے طفیل
کوئی دل کی آرزو اچھی نہیں
تو الجھتا ہے زمانے سے عبث
یہ بھی خوئے نکتہ جو اچھی نہیں
گردش ایام تو ٹل جائے گی
گردش جام و سبو اچھی نہیں
رات دن رہتے ہیں وہ محو سخن
حضرت رہبرؔ کی خو اچھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.