یہ ایسا سچ ہے نہیں جس میں کوئی شک بابا
یہ ایسا سچ ہے نہیں جس میں کوئی شک بابا
بغیر پیار کے ہے زیست بے نمک بابا
طلب تھی جس کو بہر گام منزل مقصود
گزر گیا رہ مشکل سے بے جھجک بابا
قریب تر ہے مقام خدا سے وہ پھر بھی
بشر سے بڑھ کے نہیں رفعت ملک بابا
شہید ہو گئے منصور حق پرستی میں
چمک رہا ہے لہو ان کا آج تک بابا
زمانے بھر کی بہت خاک چھان لی ہم نے
پہنچ سکے ہی نہیں دل کی راہ تک بابا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.