یہ اور بات ترے دل میں گھر نہیں کروں گا
یہ اور بات ترے دل میں گھر نہیں کروں گا
پر اس مقام سے آگے سفر نہیں کروں گا
دعائیں کیا دوں اسے زندگی کی اتنا ہے
میں زہر ہوں مگر اس پر اثر نہیں کروں گا
کسی سے جھوٹی محبت کسی سے سچا بیر
میں کر تو سکتا ہوں یہ سب مگر نہیں کروں گا
دوام بخش تو سکتا ہوں خامشی کو مگر
یہ کام میں کسی آواز پر نہیں کروں گا
کیا جو وقت پر اس کا مآل دیکھ چکا
کوئی بھی کام میں اب وقت پر نہیں کروں گا
گزار دوں گا میں اپنے فراق میں خود کو
خود اپنے ہونے کی خود کو خبر نہیں کروں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.