یہ بات الگ ہے نہ ہو اظہار تمنا
انساں ہے بہرحال گرفتار تمنا
ہر چیز یہاں بکتی ہے جو چاہو خریدو
واللہ بہت خوب ہے بازار تمنا
مٹکا ہے ادھر مے کا نشے کا ہے تسلط
لٹکا ہے ادھر کوئی سر دار تمنا
محرومیٔ قسمت کی سزا کاٹ رہا ہوں
اقرار ہے مجھ کو ہوں گنہ گار تمنا
مغرور حسینہ سی ہیں تکمیل کی راہیں
لازم ہے بہت اونچا ہو معیار تمنا
ہشیار ذرا آگے ہوس کا ہے علاقہ
بہتر ہے یہیں روک لو رفتار تمنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.