یہ بات بھی نہ جانتے انجان ہیں سبھی
یہ بات بھی نہ جانتے انجان ہیں سبھی
دنیا میں چند روز کے مہمان ہیں سبھی
موجود گھر میں سکھ کے یوں سامان ہیں سبھی
پھر بھی یہاں پے لوگ پریشان ہیں سبھی
انسانیت سے بڑھ کے نہ مذہب کوئی بھی ہے
یہ بات جو نہ جانتے نادان ہیں سبھی
دنیا میں ان کو رتبہ زیادہ نہ مل سکا
اتنی سی بات ہی سے پشیمان ہیں سبھی
ویرانیوں میں چیخنے والا یہ کون ہے
یہ بات سوچ سوچ کے حیران ہیں سبھی
بے بات کا ہی خوف تھا اس امتحان کا
اگیاتؔ یہ سوال تو آسان ہیں سبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.