یہ بات کیوں نہیں لگتی بہت عجیب تمہیں (ردیف .. ے)
یہ بات کیوں نہیں لگتی بہت عجیب تمہیں
کوئی کسی کو پکارے جواب تک نہ ملے
بس اک خلش کا مقدر سنوارنے کے لیے
سوال کیا کیا نکھارے جواب تک نہ ملے
پس نوشتۂ تقدیر ماجرا کیا تھا
بجھائے کس نے ستارے جواب تک نہ ملے
اگرچہ ہم نے صدائیں کئی سنی تھیں مگر
پکارنے پہ ہمارے جواب تک نہ ملے
نہ ہم تھے غار نشیں اور نہ طور والے تھے
کسی کو جب بھی پکارے جواب تک نہ ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.