یہ بات سچ ہے ابھی مکمل تو عشق میرا ہوا نہیں ہے
یہ بات سچ ہے ابھی مکمل تو عشق میرا ہوا نہیں ہے
ابھی تو دامن پھٹا نہیں ہے لہو نظر سے بہا نہیں ہے
بہت پرانی کتاب سے جو گلاب نکلا تو آہ نکلی
اس آہ سے یہ عیاں ہوا ہے کہ زخم دل کا بھرا نہیں ہے
عبادتوں کی طرح محبت کا ورد کرتا ہوں اور کروں گا
تری نظر میں خطا ہے لیکن مری نظر میں خطا نہیں ہے
تمہارا تھا میں تمہارا ہوں اور سدا رہوں گا تمہارا بن کر
یقین جانو بچھڑ کے تم سے یہ دل کسی کو دیا نہیں ہے
ملن ہے پہلا خیال رکھنا طویل اس سے نہ بات کرنا
نماز مغرب اسے سمجھنا کہ یہ نماز عشا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.