یہ بچے بھی اب حق جتانے لگے ہیں
وہ آنکھوں سے آنکھیں ملانے لگے ہیں
جو تتلاتے پھرتے تھے کچھ روز پہلے
بڑوں سے زباں اب لڑانے لگے ہیں
انہیں چاہئے ایک دن میں وہ سب کچھ
جو پانے میں ہم کو زمانے لگے ہیں
ابھی ٹھیک سے پر نہیں نکلے لیکن
پرندے اڑانیں دکھانے لگے ہیں
ہوئے پیدا جن گھونسلوں میں پرندے
انہیں گھونسلوں سے وہ جانے لگے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.