یہ بے دلی ہے تو کشتی سے یار کیا اتریں
یہ بے دلی ہے تو کشتی سے یار کیا اتریں
ادھر بھی کون ہے دریا کے پار کیا اتریں
تمام دولت جاں ہار دی محبت میں
جو زندگی سے لیے تھے ادھار کیا اتریں
ہزار جام سے ٹکرا کے جام خالی ہوں
جو آ گئے ہیں دلوں میں غبار کیا اتریں
بسان خاک سر کوئے یار بیٹھے ہیں
اب اس مقام سے ہم خاکسار کیا اتریں
نہ عطر و عود نہ جام و سبو نہ ساز و سرور
فقیر شہر کے گھر شہریار کیا اتریں
ہمیں مجال نہیں ہے کہ بام تک پہنچیں
انہیں یہ عار سر رہ گزار کیا اتریں
جو زخم داغ بنے ہیں وہ بھر گئے تھے فرازؔ
جو داغ زخم بنے ہیں وہ یار کیا اتریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.