یہ بھی اپنی جگہ ریاضت ہے
یہ بھی اپنی جگہ ریاضت ہے
خدمت خلق بھی عبادت ہے
زندگی پر نہ کوئی اترائے
زندگی موت کی امانت ہے
موڑ دیں بڑھ کے رخ حوادث کا
اب بھی وہ ہمت و جسارت ہے
آج کل دوستی کے پردے میں
نفرت و بغض ہے عداوت ہے
یورش برق و بار کے با وصف
آشیانہ مرا سلامت ہے
مٹ گئے ہم جو مٹ گئی اردو
ایک شاعر کی یہ بشارت ہے
ان دنوں زندگی مری ذاکرؔ
ایک بوسیدہ سی عمارت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.