یہ بھی ممکن ہے مجھے تجھ سے محبت نہ رہے
یہ بھی ممکن ہے مجھے تجھ سے محبت نہ رہے
یا رہے بھی تو تری اور ضرورت نہ رہے
سوچتی ہوں کہ کوئی راستہ مل جائے مجھے
جہاں باقی ترے ٹکرانے کی صورت نہ رہے
اس سے بہتر تو مجھے عالم مدہوشی ہے
عالم ہوش میں باقی جہاں حیرت نہ رہے
جس حقارت سے مری چاہ کو رد تو نے کیا
کاش ایسا ہو کسی کو تری چاہت نہ رہے
دم آخر یوں پلٹ کر مجھے دیکھا اس نے
جیسے بندے کو کسی شے کی ضرورت نہ رہے
اتنی بن جائے فقط دل میں محبت کی جگہ
کوئی رنجش نہ رہے کوئی کدورت نہ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.