یہ بھی ممکن ہے اسے تجھ سے سروکار نہ ہو
یہ بھی ممکن ہے اسے تجھ سے سروکار نہ ہو
دل کسی اور ہی الجھن میں گرفتار نہ ہو
مجھ کو خوش حال وہ پا کر کہیں بے زار نہ ہو
کہہ دو تم طالع خوابیدہ سے بیدار نہ ہو
ہم رکاب آپ ہیں گرنے کا ہے پھر خوف کسے
لطف تب ہے کہ کوئی راہ بھی ہموار نہ ہو
تیرے بسمل کی دعائیں بھی ترے حق میں ہیں
عرش کس طور سے پھر تیرا مددگار نہ ہو
کون کہتا ہے مجھے اذن رہائی مل جائے
یہ سزا اس کو سنا تجھ سے جسے پیار نہ ہو
ان کا یہ ذوق مسیحائی سلامت ہے تو دل
کیسے ممکن ہو کہ زندہ تو ہو بیمار نہ ہو
آج اپنوں کی طرف سے جو نہیں پرسش غم
دیکھنا یہ بھی کہیں سازش اغیار نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.