یہ دشت دل میں مجھے کون دستیاب ہوا
یہ دشت دل میں مجھے کون دستیاب ہوا
کہ ریت ہو گئی شاداب میں گلاب ہوا
بلا کا عشق تھا پھر بھی بچھڑ گئے دونوں
کسی پہ کھل نہ سکا کون کب خراب ہوا
یہی نہیں کہ فقط تم پہ آ گیا ہے نور
جسے بھی عشق ہوا وہ ہی لاجواب ہوا
گیا تھا ملنے تو میں سر بہ سر اندھیرا تھا
اور اس سے مل کے جو لوٹا تو ماہتاب ہوا
تری گلی میں برستی ہے بارش رحمت
یہاں سے ذرہ بھی گزرا تو آفتاب ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.