یہ دکھاوے کی محبت نہیں ہونے والی
یہ دکھاوے کی محبت نہیں ہونے والی
ہم سے جذبوں کی تجارت نہیں ہونے والی
کچھ بھی انجام ہو منت نہیں ہونے والی
دوستو ہم سے یہ زحمت نہیں ہونے والی
مجھ کو گمنامی میں مرنا ہے گوارہ لیکن
چاپلوسی مری عادت نہیں ہونے والی
تو نے سائل کو جو لوٹایا ہے بھوکا پیاسا
ایسے اعمال سے برکت نہیں ہونے والی
عشق کی آگ میں چپ چاپ جلا ہوں برسوں
اب دوبارہ یہ حماقت نہیں ہونے والی
اپنے کاسے کو اٹھا کر بڑھو آگے طارقؔ
ان کی جانب سے عنایت نہیں ہونے والی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.