یہ دل کا درد بھی جاگا ہوا سا رہتا ہے
یہ دل کا درد بھی جاگا ہوا سا رہتا ہے
اندھیری رات کا سایہ گھنا سا رہتا ہے
چمکتی راکھ میں شعلہ دبا سا رہتا ہے
کسی کا نام بھی لب پر رکا سا رہتا ہے
ہماری آنکھ کی مٹی ہمیشہ نم ہی رہی
ہمارا زخم جگر بھی ہرا سا رہتا ہے
اجالے اوڑھ کے آتے ہیں ابر کے چادر
دیا بھی شام سے اکثر بجھا سا رہتا ہے
کہیں ندی میں کوئی راستہ بنے گا پھر
کسی کے ہاتھ میں ہر دم عصا سا رہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.