یہ دل کشی یہ نزاکت کہیں نہیں دیکھی
یہ دل کشی یہ نزاکت کہیں نہیں دیکھی
جہاں میں تجھ سی کوئی شے حسیں نہیں دیکھی
ہر ایک ذرہ یہاں کا ہے رشک شمس و قمر
دیار عشق سی ہم نے زمیں نہیں دیکھی
تمہارے دم ہی سے قائم تھی دل کشی اس کی
تمہارے بعد یہ دنیا حسیں نہیں دیکھی
ہماری توبہ کا کیا حشر ہو خدا جانے
گھٹا کچھ ایسی تو کیف آفریں نہیں دیکھی
ہر ایک بزم میں دیکھی ہے ہم نے قدر وفا
مگر یہ بات فقط اک یہیں نہیں دیکھی
کبھی تو بھولے سے اک بار ہاں بھی کہہ دیتے
تمہارے لب پہ ہمیشہ نہیں نہیں دیکھی
ہر اک گناہ میں لذت تو ہے مگر اے سحرؔ
گناہ عشق سی لذت کہیں نہیں دیکھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.