یہ دل خاموش کچھ ایسے ہوا ہے
یہ دل خاموش کچھ ایسے ہوا ہے
مجھے لگتا ہے جیسے مر چلا ہے
خدایا خیر میرے لشکروں کی
دیا جلتا ہوا بجھنے لگا ہے
میں سچ کا ساتھ دیتا ہوں ہمیشہ
مرے جتنا کہاں کوئی برا ہے
مری جاں میں تو پھر بھی آدمی ہوں
یہاں لوگوں کو رب سے مسئلہ ہے
کہا تو کچھ نہیں ہے میں نے ایسا
جو تو مجھ سے خفا ہونے لگا ہے
ترے بن جی نہیں لگتا ہے میرا
محبت یہ نہیں تو اور کیا ہے
تباہی پھیلتی ہی جا رہی ہے
خداوندا یہ سب کیا ہو رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.