یہ دل وہ ہے کہ غموں سے جسے فراغ نہیں
یہ دل وہ ہے کہ غموں سے جسے فراغ نہیں
مثال لالہ سے کیا دوں کچھ ایک داغ نہیں
گلی میں تیری ہی دل بر سے گر پڑا دلبر
میں ڈھونڈوں اور کہاں جا کہیں سراغ نہیں
ہے داغ عشق سے روشن اور آہ سرد سے سرد
ہمارے دل کا تو خس خانہ بے چراغ نہیں
پڑا جہاں ترا نقش قدم مرے گل رو
وہ گل زمیں ہے کہاں جو کہ باغ باغ نہیں
اے میرے غنچہ دہن میرے نرگس مخمور
ترے تماشے کا مشتاق کون باغ نہیں
ہے کون غنچہ صراحی بنا نہ تیرے حضور
ہے کون پھول جو مے کا ترے ایاغ نہیں
کہاں کا شعر کہاں کی غزل کہاں کی بیت
کروں جو فکر بھی اب وہ دل و دماغ نہیں
نہ اظفریؔ سے کرو نظم و نثر کا مذکور
نہ جی کچھ ان دنوں اپنا دماغ چاغ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.